پاسکو میں میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ پر اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر 30 سال ملازمت کرگیا

اسلام آباد (نامہ نگار) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاسکو میں میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ پر اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والے شخص نے 30 سال تک ملازمت کی۔ کمیٹی نے معاملہ پر ایف آئی اے کو سات دن میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کرانے اور کریمنل پروسیڈنگ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ایف آئی اے سے پی اے سی کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز پر پیشرفت کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی ریاض فتیانہ کی صدارت میںگزشتہ روز ہوا۔

ای پیپر دی نیشن