اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت میں زیرسماعت سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں شریک ملزم اعجاز ہارون کی بریت درخواست پر نیب کاجواب جمع، نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ نیب نے شریک ملزم اعجاز ہارون کی بریت درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔ دوران سماعت ملزم کی طرف سے ایک مرتبہ نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین نے دلائل دیئے جن کے مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔