ماں بہن کو گالی نہ دیں‘ ورنہ منجی ٹھونکیں گے: شہباز گل 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل  نے کہا ہے کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں نئے لوگوں کو لانے جا رہے ہیں۔ ہمیں مزید لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ کام بہتر ہو سکے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے لوگوں کو وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت میں بھی نئے لوگوں شامل کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے لیے مزید پریشانیاں آ رہی ہیں جیسے جیسے احتساب کا پھندا تنگ ہو گا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو گھسیٹ گھسیٹ کر عزت دیتے نظر آئیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا ساڑھے پانچ سو ارب کی نیب ریکوری کر چکی ہے جس وجہ سے چار سو ارب کا ہیلتھ کارڈ دیا ہے۔ جیسے جیسے ان چوروں سے پیسا واپس آئے گا عوام کو مزید سہولیات ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا یہ عیادت کے بہانے سے چوہدری برادران کے کاندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں بڑے بہتر انداز میں جواب دیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال جواب دیں کے انہیں تماشہ لفظ کیوں برا لگا ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے پر ہم بالکل خوش نہیں۔ باہر سے مہنگا پٹرول مل رہا ہے۔ اگلے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی ہو گی اور حالات بہتر ہوں گے۔ جہانگیر ترین نے آج کے دن تک پارٹی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان سے رابطے ہمیشہ رہتے ہیں۔ مریم نواز کو چاہیے کہ وہ گندے لوگوں کی ضمانتیں نہ کروائیں۔ آپ کے لیفٹ رائٹ میں  دوسروں کی ماں بہن کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔ آپ ہم سے نمٹیں سیاست کریں لیکن کسی کی ماں بہن کے بارے میں گری ہوئی بات نہ کریں جیسے رانا ثناء  اللہ کیا کرتے تھے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ایسی منجی ٹھوکیں گے کہ آواز بھی نہیں آئے گی۔ آپ کے لوگوں سے رابطے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں ان کے ریموٹ کنٹرول ہیں۔ آپ پہلے اپنا عدم عتماد کا پروگرام بنا لیں۔ ان چٹکلوں سے نہ ہی فرد جرم رکے گی اور نہ ہی کیسز ختم ہوں گے۔ نواز شریف کو جیل میں سزا کاٹنی پڑے گی۔ عام تعطیل کا اعلان نہیں ہوا اگر ہوا ہے تو مقامی انتظامیہ نے کیا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...