مفتی عزیزالرحمان نے پاس کرانے کا لالچ دیکر تین بار زیادتی کی: مدرسہ طالب علم کا بیان 

Feb 17, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مدرسہ طالب علم سے زیادتی کیس کی سماعت کی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی عدالت میں متاثرہ طالب علم نے ملزم مفتی  عزیزالرحمن کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا۔ متاثرہ طالب علم صابر شاہ نے کہا 2013ء میں متعلقہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا۔ ملزم نے امتحانات پر عائد پابندی ختم کرنے اور پاس کرانے کا لالچ دیا اور تین برس تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ انتظامیہ کو ویڈیوز اور آڈیوز دیں، ویڈیوز دیکھنے کے بعد انتظامیہ نے ملزم کو عہدے سے ہٹایا۔ ملزم کے بیٹوں نے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ شریک ملزمان سے سامنا ہوا تو بھاگ کر جان بچائی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

مزیدخبریں