ای او بی آئی میں بے ضابطگیاں کیس، سابق چیئرمین کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے ای او بی آئی میں بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل اور عبدالرئوف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو دونوں ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا۔ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت23 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ملزمان پر قومی خزانے کو 3700 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت سے 12 فروری کو ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...