وزیر داخلہ سے امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود کی ملاقات

Feb 17, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے سردار مسعود خان کو امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور سردار مسعود خان کی بطور سفیر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نامزد سفیر سردار مسعود خان نے وزیر داخلہ سے پاک امریکہ تعلقات اور دیگر معاملات پر رہنمائی حاصل کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کے لئے آپ کا بطور سفیر کردار انتہائی اہم ہے۔

مزیدخبریں