لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے 15 سال پرانے بنک فراڈ کیس میں تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنا دی جبکہ چار ملزمان کو بری کر دیا۔ پراسکیوٹر وارث جنجوعہ نے ملزمان کے خلاف شواہد پیش کیے۔ ملزمان کے خلاف نیب نے 2007ء میں ریفرنس دائر کیا۔ ملزمان نے کروڑوں روپے بنک فراڈ کا الزام تھا۔ نیب پراسکیوٹر ملزمان نے انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے اپنی رقوم بے نامی دار اکائونٹس میں رکھوائیں۔
15 سال پرانے بنک فراڈ کیس میں 3 ملزموں کو سات سال قید، 4 بری
Feb 17, 2022