انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے صوفیاء کی دعوت  وتبلیغ کو عام کیا جائے:طاہر رضا بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار )چولستان کے معروف صوفی بزرگ حضرت چنن پیر کے سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب و رسمِ چادر پوشی سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔اسلام امن ، رواداری ،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے ، ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل صوفیاء کی تعلیمات ہی سے ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن