لاہور(نامہ نگار) پارٹی وسطی پنجاب کے صدر،سابق وزیر اعظم اور پیپلز راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لٹر سے زائد اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت یہ اضافہ فوری واپس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرئے۔ حکومت عوام پر مہنگائی لادنے کا منشور لے کر نازل ہوئی ہے۔اب اس حکومت کا کام صرف عوام کا تیل نکالنا رہ گیا ہے۔ نا اہلوں کا ٹولہ عوامی نمائندگی کے حق سے محروم ہو چکا ہے۔ ہر چند روز بعد بجلی، گیس، گھی اورایل پی جی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ہیں۔