گوادر(پریس ریلیز) واپڈا اور محکمہ بی اینڈ آر کی آپسی چپقلش نے گنز کیعوام کی زندگی اجیرن بنادی۔ دونوں محکموں کے درمیان عدم تعاون کی وجہ سے ساحلی بستی گنز کے عوام بجلی سے محروم ہوکر رہ گئے۔ چند دن پہلے ایک ٹرانسفارمر مہیا کیا گیا جس سے کچھ ایریا کی بجلی تو بحالی ہوئی لیکن بیشتر علاقہ ابھی بھی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی زد کے باعث 3 ماہ سے زائد عرصہ گزرچکا ہے بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ایک ٹرانسفارمر فٹبال گرائونڈ کی چاردیواری کے اندر نصب تھا جسے دوسری جگہ لگانا‘مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ جگہ بھی مہیا کی لیکن واپڈا حکام لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں ۔بی اینڈ آر والوں سے بات کی جائے تو وہ کہتے کہ واپڈا حکام ہم سے تعاون نہیں کرتے۔محکمہ واپڈا کہتا کہ بی اینڈ آر ہمیں ٹرانسفارمر شفٹنگ کا خرچہ دے تب ہم کام کرینگے۔ ہماری ایم پی اے گوادر میر حمّل کلمتی‘ ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ و سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی سے اپیل ہے کہ واپڈا حکام کو ٹرانسفارمر شفٹنگ کیلئے پابند کریں تاکہ گنز کے عوام کواس پریشانی سے چھٹکارا مل سکے۔
واپڈا اور بی اینڈ آر آمنے سامنے،گنز کے عوام بجلی سے محروم
Feb 17, 2022