ڈیرہ غازی خان(نمائندہ نوائے وقت،خصوصی رپورٹر) داجل کینال میں پانی فراہم کرنے لئے کسان بورڈکا دھرنا اور احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ کسان بورڈ اور جماعت اسلامی کسان ونگ کے کمشنر آفس کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ داجل کینال کی بندش کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے کسانوں کے مطالبات کی منظوری تک ان کے ساتھ رہیں گے انہوں نے کہا کہ راجن پور کے کسان اپنی فصلات کو اپنی آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ خواجہ محسن ریاض اور ایک اور راہنما اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کو دوران احتجاج شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے،اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری چیف انجینئرر اور ڈویژنل انتظامیہ پر ہوگی احتجاجی مظاہرے میں آفیسرز نے مذاکرات کی دعوت دی۔