لاہور (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ فاسٹ بائولر مارک سٹیکٹی کو 18 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ برینڈن ڈوگٹ کو بھی بطور بیک کھلاڑی آسٹریلین سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیسر برسبین میں نیوسائوتھ ویلز کیخلاف میچ میں سائیڈ سٹرین کا شکار ہوئے تھے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔ سٹیو سمتھ کنکشن کا شکار ہوئے تھے، ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔