گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈ جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں پہلے تعمیر کی گئی تھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اورکئی فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں۔خاص طور پر سادھوکی سے لیکر مریدکے تک سڑک بدترین حالت میں ہے جہاں سفر کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔اس حوالے سے لیٹرز بھی لکھے ہیںجن کی روشنی میں موڑ ایمن آباد سے لیکر چندا قلعہ تک کچھ کام ہوا ہے جو قابل ستائش ہے مگرجو بھی مرمت کاکام ہو رہا ہے وہ بہت ہی سست روی کا شکار ہے اور اب کام مکمل طور پر بند پڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،اس کام کودوبارہ شروع کروا کر تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز و کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سادھوکی سے مریدکے تک سڑک کی بدترین حالت، سفر کرنا انتہائی مشکل ہوچکا
Feb 17, 2022