حکمراںٹولے آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا : مظہر قیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی اور مہنگائی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ،سلیکٹڈ ٹولے کی نااہلی اور نالائقی کی سزا پوری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستانی قوم کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء ا سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری مظہر قیوم ناہرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں پھنسی پاکستانی عوام پر حکمراںٹولے آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا ہے پٹرول کی قیمت 12 روپے اضافے سے 160 روپے ہو گئی جو تبدیلی سرکار کی بے حسی و سفاکی، احساس سے عاری اور نااہل ہونے کا واضح ثبوت ہے اور عوام حکومت کے خاتمے کے لئے جھولیاں اٹھا کر دعائیں مانگ  رہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کا اقتدار میں آنے سے پہلے کہنا تھا کہ جب آپ کا وزیراعظم چور ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن