پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس پرسوں ہوگا

Feb 17, 2022

 لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس 19 فروری کو لاہور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں عرفان معراج کرینگے جبکہ سیکرٹری ایسوسی ایشن سید محمد کومیل کاظمی سمیت ملک بھر سے 16 ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے شرکت کرینگے۔ اجلاس میں نومنتخب صدر میاں عرفان معراج سمیت دیگر عہدیداران اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ میاں عرفان معراج پاکستان ڈیف کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرینگے۔ اجلاس میں پاکستان ڈیف کرکٹ کی پروموشن کیلئے ٹورنامنٹس کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائیگی۔

مزیدخبریں