گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ کاروائیوں میں آلودگی پھیلانے والے کارخانوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں اور ان کو سیل کیاگیا جس پر فیکٹری مالکان نے ڈپٹی کمشنر ،ضلعی ریلیف کمشنر کو برائے ڈی سیل کار خانہ اپیل دائر کی ۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ نے اپیلوں پر فیصلہ کرتے ہو ئے کارخانہ مالکان کو آلودگی پھیلانے اور ہائی کورٹ کے احکام کی روشنی میں 27 لاکھ جرمانہ عائد کیا اور 92 کارخانہ مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیاگیا اور 66 کارخانہ مالکان کو موقع پر ہی گرفتارلیاگیا۔ علاوہ ازیں محکمہ ماحولیات و ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی میں بھٹہ مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالولی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی تعمیل میں آلود گی پھیلانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف 38 لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا اور 10 مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ اسی طرح سموگ سیزن میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میںلائی گی اور چالان کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔