شادی شدہ لڑکیوں کیلئے سیکھنے کے مواقع کم ہیں، مدیحہ نثار

 اسلام آباد(نا مہ نگار)کم عمری کی شادی کے بعد آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان شادی شدہ لڑکیوں کیلئے سیکھنے کے مواقع بہت کم ہیں، نوجوان لڑکیوں کی زیادہ تر شادیوں کے نتیجے میں پچھلی زندگی سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو جاتا ہے۔ سب کلاس فیلوز کے ساتھ رابطے میں رہنے، تعلیم جاری رکھنے، کیریئر شروع کرنے یا بااختیار بننے کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور نائب صدر کے پی کے ویمن پارلیمانی کاکس مدیحہ نثار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان یوتھ چینجایڈوکیٹس اریبہ شاہد،، بلیو وینز "شادی شدہ، لیکن خارج نہیں"کے عنوان سے منعقدہ ویبنار میں خطاب میںکیا۔اس ویبینار کا اہتمام PYCAاور inHive Globalنے کیا تھا جس میں ملک بھر سے سماجی اداروں، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی جانے والی نوجوان لڑکیوںنے شرکت کی۔  

ای پیپر دی نیشن