زیریں سندھ میں  گندم کی فصل کی کٹائی شروع 

Feb 17, 2022

جھڈو) نامہ نگار‘پی پی آئی( زیریں سندھ میں اگیتی کاشت کی گئی گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہو گئی ہے،تاہم گندم کی خریداری کے سرکاری مراکز  فعال نہیں ہوسکے ہیں، دیہہ 370 خواجہ ایگریکلچر فارم میں گندم کی فصل کی کٹائی کی آغازہوا تو تقریب بھی منعقد ہوئی محکمہ زراعت کے فیلڈ آفیسر اشفاق لغاری بھی موجود تھے،ضلع میرپورخاص میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر گندم کی فصل ہر سال کاشت کی جاتی  ہے اس علاقہ میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے پہلے گندم کی فصل تیار 
ہوکر مارکیٹ میں آجاتی ہے اس برس سندھ حکومت نے 2200روپے فی من گندم کے سرکاری نرخ  خریداری مقرر کئے ہیں۔

مزیدخبریں