ٹنڈوآدم (نامہ نگار) سی آئی اے سانگھڑ پولیس کی بھاری نفری نے ٹنڈوآدم شہر کی خدا بخش کالونی میں چلنے والی نقلی سگریٹس کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری سے لاکھوں روپئے کے نقلی سگریٹ۔ سگریٹوں میں استعمال ہونے والا را مٹیریل۔ لکڑی کا برادہ۔ سگریٹ کی پیکنگ کا سامان۔ سینکڑوں ڈبوں میں بند سگریٹ کے پیکٹس۔ برامد کرکے فیکٹری کے مالک عبدالرزاق پٹھان۔ ایاز پٹھان۔ شہزاد پٹھان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد اور نقلی سگریٹس کو ٹنڈوآدم سٹی تھانہ پر لایا گیا جہاں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔