سانحہ تلمبہ‘خانیوال پولیس کی  امن واک، شمعیں روشن

خانیوال  میاں چنوں (نمائندہ خصوصی  ‘ خبر نگار )خانیوال پولیس کی جانب سے سانحہ تلمبہ کے تناظر میں امن واک کا اہتمام کیا گیا  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی ودیگر پولیس افسران نے کہاکہ سا نحہ تلمبہ کے قانون شکن عناصر ہرصورت کیفرکردارتک پہنچیں گے ‘ ‘دین اسلام میں انتہاپسندی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے غم کی اس گھڑی میں مقتول کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ صدربار رائو محمد عامر اورجنرل سیکرٹری بار الطاف حسین بھٹی  ۔ممبران امن کمیٹی نے کہاکہ  ایسے عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں جو  ‘ امن واک کے بعد سانحہ تلمبہ کے مقتول مشتاق کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن