ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں کرونا ویکسین کا ٹارگٹ مکمل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما قربان فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت کا فوکس جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پرہے۔ جلد ہی ملتان میں صحت کارڈ کا اجراء کررہے ہیں جس سے یہاں کے مستحق افراد کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
جنوبی پنجاب کے عوام کوصحت سہولیات کی فراہمی پر فوکس: سیکرٹری ہیلتھ
Feb 17, 2022