اسلامی تعاون تنظیم کو بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر گہری تشویش ہے: خلیل ہاشمی

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر گہری تشویش ہے اور وہ اس لعنت میں ملوث افراد کے احتساب کیلئے وسیع تر مالیاتی شفافیت کی حمایت کرتی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم دفاتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے ایمبسیڈر خلیل ہاشمی نے جنیوا میں 57 رکنی ادارے کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بدعنوانی کے موضوع پر ہونے والے مباحثے کے دوران کہا۔ما لیا تی احتساب شفافیت اور دیا نتداری کے مطابق مختلف طرح کی بدعنوانی کے ذریعے حاصل کی گئی اندازاًً سات کھرب ڈالر کی رقم محفوظ ملکوں کی جانب سے منتقل کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور چوری کئے گئے سرکاری اثاثوں کی عدم واپسی سے دنیا بھر کے ملکوں خصوصاً ترقی پذیر ملکوں کو اس کی معاشی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
خلیل ہاشمی

ای پیپر دی نیشن