اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکسٹائل کی صنعت کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دی ہے تاکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں پائیدار اضافہ یقینی بنایا جائے، پالیسی کا ایک بڑا مقصد ٹیکسٹائل کی صنعت کو بین الاقوامی مسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرنا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں خام مال کی درآمدات پر ڈیوٹی کم کر دی ہے اس پالیسی میں بھی ٹیرف کو معقول بنانے کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے، ہم ٹیکسٹائل کی صنعت کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھیں گے،مشیر تجارت نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری حکومت انے سے قبل کے 10 سال کا ریکارڈ دیکھیں تو گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں کوئی بہتری، نمو اور ترقی نہیں ہوئی تھی جبکہ ہماری حکومت کی پالیسیوں کے باعث بہتری نظر انا شروع ہوچکی ہے۔ ہم اپنے سرمایہ کاروں کو بہتر مسابقتی ماحول دینے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان میں ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکسٹائل میں ہماری کارکردگی اچھی ہے ۔ یہ پاکستان کی کمزوری ہے کہ ہم پوری دنیا کے صرف 10 ملکوں میں اپنی 75 فیصد اشیا برامد کر رہے ہیں، جبکہ ہماری برامدات کی مصنوعات کی نوعیت بھی بہت محود ہیں، ہمیں اپنی مصنوعات کی ورائٹی میں بہتری اور وسعت لانی چاہیے۔ اس شعبے میں پاکستان کے لیے ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں، ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری لاکر ہم ملک کے لیے قیمتی زر مبادلہ کما سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ہماری تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
عبدالرزاق داؤد
ٹیکسٹائل صنعت کی استعداد بڑھانے کیلئے پالیسی کی منظوری دیدی: عبدالرزاق داؤد
Feb 17, 2022