بیجنگ(شِنہوا)چین کا 2025 تک ایک ابتدائی "محفوظ، سمارٹ، موثر اور ماحول دوست" ایئر لاجسٹکس سسٹم بنانے کا منصوبہ ہے۔ چین کی شہری ہوابازی کے انتظامی ادارے کی طرف سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق اس نظام کے قیام سے ایئر لاجسٹکس کے اخراجات نمایاں طور پر کم اور اعلی درجے کی مصنوعات، پوسٹل ایکسپریس ڈیلیوری اور سرحد پار ای کامرس کے لیے ایئر لاجسٹک خدمات مسلسل بہتر ہوں گی۔اس ادارے کے ایک عہدیدار لیانگ نان نے کہا کہ منصوبے میں کارگو اور مسافروں کی نقل و حمل کومساوی اہمیت دی گئی ہے جس میں ایئر لاجسٹکس کمپنیوں کی خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے اور سرحد پار ای کامرس خوردہ فروشوں اور پیداواری اداروں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔چین نے حالیہ برسوں میں ایئر لاجسٹکس کے شعبہ میں مسلسل ترقی کی ہے۔ شہری ہوابازی کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020 کے آخر تک، ملک کی فضائی کارگو ٹرانسپورٹ خدمات اندرون ملک 237 شہروں اور 62 ممالک یا خطوں کے لیے دستیاب تھیں۔
چین 2025