خواتین کی ترقی پا کستانی حکومت کی ترجیح ہے: ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی ویمن ڈیولپمینٹ اورگنائزیشن (ڈبلیو ڈی او) کی وزارتی کونسل  کے تیسرے غیر معمولی اجلاس میں آن لائن شرکت کی، جس کے لیے انہیں مصر میں ڈبلیو ڈی او کی وزارتی کونسل کی چیر اور نیشنل کونسل برائے خواتین کی صدر کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔انہوں نے کونسل سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس فورم نے خواتین کی ترقی سے متعلق بامعنی مذاکرات کیلئے اہم موقع فراہم کیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون ہے۔ آئین پاکستان مرد اور عورت دونوں کو اسلامی احکامات کی روشنی میں بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور امتیازی سلوک اور استحصال کے خلاف خاص طور پر خواتین کو ضمانت فراہم کرتا ہے۔ پاکستان صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق سے متعلق متعدد بین الاقوامی معاہدوں کا بھی دستخط کنندہ ہے ۔
شیریں مزاری

ای پیپر دی نیشن