اسلام آباد(نا مہ نگار)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بتایاگیا کہ پاسکو میں میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ پر اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والے شخص نے 30سال تک ملازمت کی ، کمیٹی نے معاملہ پر ایف آئی اے کو سات دن میں ایف آئی آر رجسٹرڈ کرانے اور کریمنل پروسیڈنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ، کمیٹی نے ایف آئی اے سے پی اے سی کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز پر پیشرفت کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی ریاض فتیانہ کی صدارت میںگزشتہ روز ہوا ، اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سال 2010-11سے 2017-18تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو میٹرک کے جعلی سرٹیفیکیٹ پر پاسکو میں اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والے شخص کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تیس سال وہ نوکری پر رہے،کنوینر کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ اس سے تنخواہ کی بھی ریکوری ہونی چاہیے ، ریاض فتیانہ نے کہا کہ ڈی اے سی نے کریمنل پروسیڈنگ کی سفارش کی تھی جس پر متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف آئی اے کو کریمنل پروسیڈنگ کے لئے لکھ دیا ہے ۔
جعلی سرٹیفکیٹ
پاسکو میں میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ پر اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر کی30سال ملازمت
Feb 17, 2022