ایلیو یٹیڈ ایکسپریس وے کی باضابطہ منظوری، عدم اعتماد کا دشوشہ لانگ مارچ سے فرار کیلئے: عثمان بزدار


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا تحفہ، عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی باضابطہ منظوری دی گئی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کیلئے 60 ارب روپے مختص کرنے اور پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ مین بلیو وارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم 2 تک بنے گا۔  عمران خان لاہور کے میگا پراجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔  ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ سابق حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند پر منصوبے شروع کئے۔ ماضی کی حکومت نے لاہور کے شہریوں کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا۔ پنجاب حکومت اور Dhabi گروپ کے درمیان مبارک سینٹر کی تعمیرکی بحالی کا معاہدہ دبئی میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ 19فروری کو3روزہ دورے پر دبئی جائیں گے۔  Dhabiگروپ کے ساتھ مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجود ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو، رکن قومی اسمبلی محمد عاصم نذیر اور سابق رکن اسمبلی شاہد نذیر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد کی تعمیر و ترقی دل و جان سے عزیز ہے۔ فیصل آباد شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔ عدم اعتماد کی باتیں ہوا میں کی جارہی ہیں۔ عدم اعتماد کا شوشہ لانگ مارچ سے راہ فرار کے لئے چھوڑا گیا۔ قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن نے ساڑھے تین برس کے دوران ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ عثمان بزدار نے شاہدرہ میں ماں بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن