میڈیکل ٹیم رپورٹس کا جائزہ لینا چاہتی ہے، اٹارنی جنرل کا نواز شریف کے ڈاکٹر کو خط


 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)  اٹارنی جنرل نے نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا۔ اٹارنی جنرل نے لندن ہائی کمشن کے ذریعے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جاسکتی ہے اور ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آپ ہمیں آگاہ کردیں۔ خط میں کہا گیا کہ یہ کارروائی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کی روشنی میں کی جارہی ہے۔ پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے مل کر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں، جو نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، کیونکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر پاکستانی ڈاکٹرز کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...