ترین گروپ کے زیادہ ارکان تحریک انصاف کے حامی ‘مفاہمت کی راہیں ہموار ہونے لگیں 


لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت اور جہانگیر ترین گروپ  کے درمیان مفاہمت کی راہیں آہستہ آہستہ ہموار ہو رہی ہیں۔ تاہم ترین گروپ فی الفور اس گروپ کو ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ترین گروپ کے حالیہ اجلاسوں میں ان کے زیادہ ارکان ترین گروپ کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ جو اراکین اجلاس میں شامل ہوئے ان کی رائے تھی کہ اگر مفاہمت کرنی ہے تو اس کے لئے سوچ بچار کر لیا جائے کیونکہ متعدد حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں زیادہ تر اراکین تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں مگر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کی بجائے آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ایک اجلاس میںکہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہونگے مگر حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیر ترین کو ہوگا۔ جہانگیر ترین کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں مگر اعلان موقع پر کریں گے۔ رواں اجلاس میں کہا گیا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...