لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق میاں چنوں، خانیوال واقعہ کے تمام نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد 33 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ ویڈیوز کی مدد سے مزید 5 مرکزی کردار والے ملزموں کو بھی گرفتارکر لیا گیا ۔ مرکزی کردار والے ملزموں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی جبکہ 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ میاں چنوں اور خانیوال میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے جاری تھے۔
میاں چنوں، خانیوال واقعہ کے تمام نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیا: پولیس
Feb 17, 2022