پنجاب میں29 مئی کو بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ

Feb 17, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 8 ڈویژنز کے 17 اضلاع میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022ء کو ہوں گے۔ الیکشن کمشن نے اجلاس میں پنجاب کے ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژنز میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق دوسرے مرحلے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں جن 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔

مزیدخبریں