تلاشی کارروائیاں جاری، مختلف اضلاع سے 10 نوجوان گرفتار


 سری نگر(کے پی آئی) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے )نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے  ہیں۔این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں بٹہ مالو ، باغ مہتاب اور ضلع کپواڑ ہ کے علاقے کرالہ پورہ میں چھاپے مارے ۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے  دہشت گردی کے الزامات میں 10 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس آئی ائے  نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 10 مختلف مقامات  ان نوجوانوں کو رات کے وقت چھاپوں میں گرفتار کیا گیا ۔دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم طفیل مقبول  کے خلاف بھارت سے بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ طفیل مقبول کو  گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا  تھا۔ پولیس کے مطابق  طفیل نے  پلوامہ حملے  کے تین سال پورے ہونے پر ویڈیو شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہ انتقام کی کارروائی ہے۔بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں کشمیری رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کے  گھر پر حملہ کر کے گھر  کی توڑ پھوڑ کی اور سامان توڑ پھوڑ دیا ۔ پیر عبدالصمد انقلابی اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین  ہیں ۔ سمبل سوناواری ضلع بانڈی پورہ میں پیر عبدالصمد انقلابی کے گھر سے فورسز نے  ان کا فوبائل فون قبضے میں لے لیا ہے ۔بھارتی فوج نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ماگام بڈگام قصبے میں ا یران کے مقتول فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصویر دوبارہ ایک دیوار پرچسپاں کر دی اور مقامی شہریوں سے قاسم سلیمانی کی تصویر کی توہین پر معافی مانگ لی ہے ۔ ایک روز قبل بھارتی فوجی افسر نے قاسم سلیمانی کی تصویر دیوار سے ہٹاکر اسے نذر آتش کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...