لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے لاہور نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی کو ایک اور کیس پر گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف اختر ہاشمی پر سرکاری زمین کی خورد برد کا کیس تھا جبکہ ان کے خلاف 5 سے زائد کیسز چل رہے ہیں۔ ان پر گجرات سٹی میں 2012ء میں 135 ملین مالیت کی اراضی کی خرید و فروخت میں گھپلے کیے۔ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے زمین کو لیز کرنے کا الزام ہے۔
سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی ایک اور مقدمہ میں گرفتار
Feb 17, 2022