پی ٹی اے کاچارو ں صوبو ں  میں سروس کا معیار جانچنے کیلئے  آزاد کوالٹی آف سروس سروے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے 18 شہروں اور 9 موٹرویز/ہائی ویز/انٹر سٹی روڈز میں سروس کے معیار کو جانچنے کے لئے ایک آزاد کوالٹی آف سروس سروے کیا۔ یہ سروے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو جانچنے کے لئے کیا گیا جو صارفین کو فراہم کی جا رہی ہیں۔سروے کے دوران لائسنس میں درج آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ/ڈیٹا کے پی آئیزکو جدید ترین خودکار کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اور بینچ مارکنگ ٹول کے استعمال کے ذریعے چیک کیا گیا۔ ڈرائیو ٹیسٹ ٹیموں نے سروے کے راستوں کا انتخاب اس طرح کیا کہ اس میں سروے کے علاقوں میں اہم سڑکیں، سروس روڈز اور زیادہ تر سیکٹرز/کالونیاں شامل ہوں۔ 
سروس سروے

ای پیپر دی نیشن