ایم ڈی بیت المال کی حلیم عادل شیخ سے  ملاقات 

کراچی (نیوز رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) پاکستان بیت المال ظہیرعباس کھوکھرنے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان بیت المال کے ڈائریکٹرسندھ ڈاکٹرعدنان مجید، پی ٹی آئی رہنما نعیم عادل شیخ اور دیگربھی موجود تھے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک و سندھی ٹوپی ٹوپے کے تحائف پیش کئے۔ ملاقات کے دوران پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام جاری پروگرامز سمیت احساس لنگر خانوں، احساس پناہ گاہوں کی تعداد میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ احساس لنگرخانوں اور پناہ گاہوں سے غریب آدمی کو فائدہ ہوا ہے پورے صوبے میں پناہ گاہوں کا نظام تیزی سے پھیلایا جائے گا پاکستان بیت المال سے سندھ کے غریب و مستحق افراد کی بھرپور مدد کی جائے وزیراعظم عمران خان نے بوسیدہ سیاسی نظام کو چیلنج کرکے عوام کو بیدار کیا، آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
حلیم عادل شیخ

ای پیپر دی نیشن