مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام، ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاج


ملتان،لودھراں ( خصوصی رپورٹر، خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت) محکمہ صحت پنجاب نے ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام(آئی آر ایم این سی ایچ)کے تمام ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کے کیس بجھجوانے کا حکم دیا ہے۔ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،آیا،کمپیوٹر آپریٹر، اکاونٹس اسسٹنٹ،سیکورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع کے کیس تین روز میں بھجوائے جائیں۔ان ملازمین کے کنٹریکٹ 31 دسمبر 2021ء کو ختم ہوچکے ہیں۔لودھراں سے نگار نمائندہ نوائے وقتکے مطابقمدر اینڈ چائلڈ کیئر ہیلتھ پروگرام میں کام کرنے والے ملازمین آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم  لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، آیا اور سیکیورٹی گارڈز نے تمام بنیادی ہیلتھ مراکز بند کردیے درجنوں َخواتین و مرد ملازمین کا سی ای او ہیلتھ آفس کے باہر مظاہرہ مظاہرین کا کہنا تھا  دن رات دور دراز علاقوں میں کام کے باوجود تنخواہیں نہیں ملیں،سی ای او ملاقات تک نہیں کرتے، اب صرف احتجاج ہوگا، آٹھ سال محکمے کو دے کر اوور ایج ہوچکے اب کہاں جائیں۔ مستقل کرکے تمام تنخواہیں دی جائیں، ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں تقریباً 60 ایل ایچ وی،30 آئیہ،30 سیکورٹی گارڈ اور ایک کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن