وزارت مذہبی امور نور الحق قادری کی 8 مارچ کو یوم حجاب منانے کی تجویز 

Feb 17, 2022 | 13:08

ویب ڈیسک

 اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عورت مارچ پر پابندی عائد کی جائے۔ حجاب کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے جس میں 8مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر پاکستان میں منائے جانے والے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کے روز عالمی یومِ حجاب منایا جائے۔ یومِ خواتین کے موقعے پر عورت مارچ یا کسی اور عنوان سے اسلامی اقدار اور حجاب کے شرعی اصول کا مذاق اڑانے کی اجازت نہ دی جائے۔خط میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ حجاب ڈے پر بھارت میں مسلم خواتین سے لباس کے باعث کیے جانے والے امتیازی سلوک اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظم و بربریت بے نقاب کی جائے۔ عالمی برادری سے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا کہا جائے۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے وزیر اعظم عمران خان کو 8 مارچ کا عورت مارچ روکنے کی درخواست کرتے ہوئے اس کی نقل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی۔ واضح رہے کہ عورت مارچ ہر سال 8 مارچ کے روز منایا جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں