پاکستان کو معاشی دلدل میں دھنسا رہے ہیں، احسن اقبال

Feb 17, 2022 | 16:49

ویب ڈیسک

  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی دلدل میں دھنسا رہے ہیں ،وزیراعظم عمرا ن خان کی کابینہ سب سے بڑی ہے، وزارتوں کی تقسیم کے لیے پیسہ ہے لیکن عوام کے لیے نہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیاگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکل وقت 4 ماہ کا ہیں، وزیرخزانہ نے کہا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 8 ماہ درکار ہیں، ملک میں مہنگائی ، بےروزگاری، غربت اورمسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کومعاشی دلدل میں دھنسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے بجلی،گیس مہنگی ہوتو وزیراعظم کرپٹ ہوتاہے، جوپاکستانیوں کے چندے میں گھپلا کرے وہ کیا نہیں کرسکتا، ساڑھے3 سال سے ہم انکے احتساب کاسامناکررہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف روزانہ الزامات عائد کرتے رہتے ہیں، آپ یہ بتائیں کہ کون این آراو مانگ رہاہے؟ آپ کسی کو این آراونہیں دے سکتے بلکہ خود کو دے چکے ہیں ، شگر مافیا آپکی چھتری کے نیچے بیٹھی ہے، پاکستان کے تمام مافیاز کوآپ نے چھتری فراہم کی ہوئی ہے، جب تک نالائق حکومت ہے،مہنگائی کاجن قابو نہیں آسکتا۔

مزیدخبریں