کینیڈا کے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپانوی ماہی گیروں کے جہاز حادثہ میں لاپتہ ہونےوالے افراد کی تلاش کےلئے ریسکیوآپریشن خراب موسم کےباعث ختم کر دیا ہے ،12 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ہیلی فیکس میں جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (جے آر سی سی ) کے برائن اوونس نے بتایا کہ گزشتہ روزہسپانوی ماہی گیروں کا جہاز کینیڈا کے مشرقی صوبے نیو فانڈ لینڈ میں ڈوب گیاجس میں 24 افراد سوار تھے۔ریسکیو آپریشن کے دوران 3افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ 9لاشیں نکالی گئیں ہیں تاہم 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نےخراب موسم کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام ختم کر دیا ہے ۔