نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آمدنی میں ایک سو اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے. مراد سعید

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مجموعی آمدنی میں ایک سو اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔آج(جمعرات) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آمدنی میں ایک سو سات ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی پابندیوں اورکورونا کی صورتحال کے باوجود ان کی وزارت نے وزیراعظم کی طرف سے دئیے گئے 88 ہدف پورے کئے ہیں ۔مراد سعید نے کہاکہ ہم نے کم لاگت میں زیادہ سڑکیں تعمیر کی ہیں جبکہ محکمہ ڈاک کے بین الاقوامی کارکردگی کے معیار میں تیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن