راولپنڈی (خبرنگارخصوصی) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں ’’الکاسح4‘‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔ ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور میں اختتامی تقریب ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کی بری افواج کے جوانوں نے مشقیں کیں۔ مشقوں میں روٹ، ایریا سرچ، وہیکل سرچ، کلیئرنس آپریشن شامل ہیں۔ باہمی مہارت کا تبادلہ کیا گیا۔ ذہنی ساختہ بارودی سرنگیں، باورد سے بھری گاڑیوں سے نمٹنے کی مشقیں ہوئیں۔ پاک فوج کے انجینئر ان چیف مہمان خصوصی تھے۔ سعودی وفد کی قیادت میجر جنرل مسفر نے کی۔ ترجمان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ خود کش حملہ آور کے خلاف حکمت عملی بھی مشقوں کا حصہ تھی۔ دونوں برادر ممالک کے مابین دو طرفہ فوجی تعاون کے سلسلے میں ’’الکاسح‘‘ سیریز کی چوتھی مشترکہ مشق تھی۔ انجینئر انچیف پاکستان آرمی نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سعودی ڈائریکٹر جنرل انجینئرز میجر جنرل سعد مسفر القحطانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا فوجی وفد بھی شریک ہوا۔ دو ہفتے طویل مشق کا مقصد روٹ، علاقائی، انفرادی اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے بارے میں مہارتوں کا تبادلہ تھا۔