اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی اتحاد نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے ارکان کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذائع کے مطابق شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پی ڈی ایم نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ کرکے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کا کہا۔ ذرائع ایم کیو ایم نے کہا کہ پنجاب اور کراچی کے حالات میں فرق ہے، تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔
حکومتی اتحاد کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ،امیدواروں کو کاغزات واپس لینے کی ہدایت
Feb 17, 2023