ڈالر 1.50 روپے سستا، سونا 3800 روپے تولہ مہنگا  

Feb 17, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو ڈالرکی قدر میں 1 روپے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 265.38روپے سے گھٹ کر 264.38روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 268.50 روپے سے کم ہو کر 267 روپے پر آ گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3800 روپے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 96ہزار روپے پر جا پہنچی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 3258روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 38روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1839ڈالر کا ہو گیا۔

مزیدخبریں