لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کراچی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم عزیز سیٹھی سے ملاقات کی اور انہیں 40 سے زائدعمرکے ورلڈ کپ کے افتتاحی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ افتتاحی اوور 40 ورلڈ کپ 23 ستمبر سے 8اکتوبر 2023ء تک کراچی میں ہونا ہے،میگا ایونٹ میں چودہ ممالک شرکت کریں گے اور کل 56میچز آٹھ مختلف گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ میں 14ممالک کے سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان کی 50 سے زائد ٹیم 50 سے زائدعمرکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اگلے ماہ کیپ ٹائون جنوبی افریقہ جائیگی۔نجم عزیز سیٹھی نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں بشمول انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقادکو سراہا۔ انہوں نے ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کی ٹیم اوور 60کی تعریف کی جس نے ستمبر 2022 میں برسبین میں ٹرافی اٹھائی۔ مزید برآں پی سی بی کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے افتتاحی اوور 40ورلڈ کپ کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔