سٹی ڈویژن ‘ 15 روزہ کریک ڈاؤن میں 2109 ملزم گرفتار

Feb 17, 2023

لاہور(نامہ نگار)سٹی ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف 15 روزہ کریک ڈاؤن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 2109 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی سٹی ڈویژن کے مطابق 45 خطرناک مفرور اشتہاری،458 عدالتی مفرور159 عادی ریکارڈ یافتہ ملزمان اور سنگین وارداتیں کرنیوالے 13 متحرک گینگز کے 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران 81 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 76 سیمی جبکہ 6 آٹو میٹک رائفلز برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 98 مقدمات درج کیے گے، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔منشیات فروشی کے ملزمان کو تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ قمار بازی کے 132 ملزمان گرفتار کیے گئے ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 63 مقدمات ، لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 82 ، حساس مقامات کی خلاف ورزی پر 98 مقدمات درج کیے گئے۔انسداد پتنگ بازی کے حوالے سے 76 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر 5 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ون ویلنگ کرنے پر 25 منچلوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ گداگری میں ملوث 195 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

مزیدخبریں