عمران خان ہی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں:عامر خان

Feb 17, 2023


کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئررہنما وٹائیگر فورس کے کپتان میڈیا کوآرڈی نیٹر مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ عامر خان نے کہا ہے کہ باشعور عوام کپتا ن کیخلاف کوئی متعصبانہ فیصلہ قبول نہیں کریگی عمران خان پاکستان کے واحد مقبول لیڈر ہیں جنہوں نے غیور عوام کو خواب خرگوش سے بیزار کروا کر ملکی دولت کی لوٹ مار اور اقتدار کی ہوس میں قوم کیساتھ ڈرامے بازیاں کرنیوالوں کے چہروں سے نقاب اتارا ہے اقتدار پر براجمان نیب زدگان اپنے مدمقابل کپتان کو کسی صورت دیوار کے ساتھ نہیں لگاسکتے۔

مزیدخبریں