حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نایب صدر امان اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ سے مہنگائی کا خوفناک طوفان آ چکا علاوہ ٹریکٹر ٹیوب ویل چلانا محال ہوجانے سے زراعت کی تباہی کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ جس کے خلاف کسان زبردست احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جیسے زرخیز زرعی ملک میں آٹا کا سنگین بحران اور ملکی ٹیکسٹائل کے لیے بھی کپاس در آمد کرنے کی مجبوری حکومتوں کی کسان دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیزل، بجلی، کھاد جیسی زرعی ضروریات میں واضح ریلیف دیا جائے۔
پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ سے مہنگائی کا خوفناک طوفان آ چکا: امان اللہ چٹھہ
Feb 17, 2023