شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف صوفیاء کرام کے مزارات پر زائرین سے ٹھیکیدار اورچارجنگ کر نے لگے قرب و جوار سے آئے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ تیس سال سے جنڈیالہ شیر خان میں پیر سید وارث شاہ کے مزار پر تعینات منیجر کی ایماء پر ٹھیکیداروں نے زائرین سے اوورچارجنگ شروع کررکھی ہے جس سے قرب و جوار سے آئے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر محکمہ ثقافت کے افسروں کو کوئی بھی ایماندار اور قابل بندہ یہاں تعینات کرنے کے لیے نہیں مل رہا ہے دوسری جانب نوجوان نسل ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں جبکہ زائرین کی طرف سے بار بار تشویش کا اظہار کرنے اور مطالبات کے باوجود ٹھیکیداروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے نہ ہی متعلقہ حکام اس طرف توجہ دینے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں، زائرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔