مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کیساتھ کھڑی ہے:سرمد تیمور 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ترکیہ اور شام میں زلزلہ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر ہم رنجیدہ ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادارانہ تعلقات ہیں، ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونیوالی تباہی پر ہم گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں، ضلعی افسران، عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن