پاکستان میں ہرایک ہزارمریضوں میں 9افرادمرگی کاشکارہوجاتے ہیں:جاویداکرم 

Feb 17, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں مرگی سے آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی کانفرنس اور واک میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہورپروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم، پروفیسر ڈاکٹرشازیہ منظور، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپوسلطان، پروفیسر ڈاکٹرجنیدرشید،طلبا ء  طالبات، مرگی سے متاثرہ بچے اور ان کے والدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم و دیگرنے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی طبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاویداکرم نے آگاہی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں ہرایک ہزار مریضوں میں سے9افرادمرگی کاشکارہوجاتے ہیں۔پوری دنیامیں فروری کا مہینہ معاشرے میں مرگی سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ مرگی بیماری کی کئی اقسام ہیں۔والدین میں سے کسی ایک کامرگی بیماری سے متاثرہونے کی وجہ سے بچے میں 40 فیصد متاثرہونے کے مواقع ہوتے ہیں۔بہت سارے لوگوں کو جانتاہوں جومرگی بیماری میں مبتلاہونے کے باوجودکامیاب زندگی بسرکررہے ہیں۔مرگی ایک قابل علاج مرض ہے۔

مزیدخبریں